مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ ملک میں تارکین وطن کے خلاف جلد چھاپے مارنے کا عمل شروع ہوجائیگا ۔ اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں موجود غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف چھاپوں اور ان کی ملک بدریوں کا سلسلہ جلد ہی شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن تیار رہیں، کیوں کہ امیگریشن حکام جلد ہی ان کے پاس آنے والے ہیں۔ واضح رہیں کہ گزشتہ ماہ صدر ٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن موخر کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم گزشتہ ہفتے ان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن اب چار جولائی کے بعد شروع ہو جائے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ ملک میں تارکین وطن کے خلاف جلد چھاپے مارنے کا عمل شروع ہوجائیگا ۔
News ID 1891970
آپ کا تبصرہ